امریکہ میں نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر پر روک لگا دی ہے جس پر گزشتہ روز ہی ٹرمپ نے دستخط کئے تھے اور اس کے تحت سات مسلم اکثریتی ممالک کے مہاجرین اور سیاحوں پر عارضی پابندی
لگا دی گئی تھی۔
دی امریکن سول لبرٹي یونین ( اے سی ایل یو) نے اس حکم کے خلاف کل ہی ایک عرضی دائر کی تھی۔
اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج نے ٹرمپ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔